12 جون 2015 - 00:49
روسی صدر: اسلامی دنیا سارے مسائل پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائے گی

روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ان کا ملک دہشتگردی اور علاقائی تنازعات کے خاتمے میں اسلامی دنیا کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق روس اور اسلامی دنیا کے موضوع پر ہونے والے اجلاس کے شرکا کے نام اپنے پیغام میں صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ اسلامی دنیا کو دہشتگردی، انتہا پسندی، اندرونی تنازعات، پابندیوں اور فوجی مداخلت جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس انسداد دہشتگردی اور علاقائی تنازعات کو حل کرنے کی خاطر اسلامی دنیا سے تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔ صدر ولادیمیر پیوٹن نے امید ظاہر کی کہ اسلامی دنیا سارے مسائل پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔

/169